جموں اور کشتواڑ میں سڑک حادثات 7افراد جاں بحق

جموں//جموں اور کشتواڑ میں پیش آئے سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں سات افراد جاں بحق ہوئے ۔ اطلاعات کے مطابق جموں میں ایک ٹرک پل سے گر جانے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔جموں کء جھاجر کوٹلی میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک زیر نمبر RJ13GB – 5654 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک ڈوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پل سے گر گئی جس کے نتیجے میں اس ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈکٹر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچ گی اور مزید دو لاشوں کو بر آمد کیا گیا۔ادھر جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں جمعے کی سہ پہر ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کشتواڑ کے کاندنی علاقے میں ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر (Jk06B- I909)ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت مدن لال ساکن سرور، راکیش کمار ساکن بدانی اور دھیان سنگھ ساکن گندو کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔