کپوارہ میں سیکورٹی فورسز نے 3 مشتبہ گیس سلینڈروں کو دھماکے سے اڑایا

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرال گنڈ ہندوارہ علاقے میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز نے تین مشتبہ گیس سلینڈروں کو دھماکے سے اڑا دیا۔پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممکنہ سیکورٹی خطرے کے جواب میں 25 اے ڈی پی کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی نے فوج کی 30 آر آر اور ہندوارہ پولیس کے ساتھ مل کر کرال پورہ ہندوارہ کے گنا پورہ علاقے میں سڑک کے کنارے پائے گئے تین مشتبہ چھوٹے گیس سلینڈروں کو دھماکے سے اڑایا۔انہوں نے کہا کہ ان تین مشتبہ گیس سلینڈروں کو گنا پورہ کراسنگ کے نزدیک جھاڑیوں میں چھپایا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ خطرے کو محسوس کرتے ہوئے فوج کی 30 آر آر اور ہندوارہ پولیس نے قریب ساڑھے دس بجے ان کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے دھماکے سے اڑایا۔انہوں نے کہا: ‘بعد ازاں جانچ سے معلوم ہوا کہ سلینڈروں میں یو ریا بھرا ہوا تھا جو ایک غیر مہلک مادہ ہے اس واقعے کے دوران کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے’۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ حکام ان سلینڈروں کو عوامی جگہ پر رکھنے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے واقعے کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے تحفظ کے لئے علاقے میں سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔حکام نے لوگوں سے چوکس رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا چیز متعلق نزدیکی پولیس یونٹ کو مطلع کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ علاقے کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔یو این آئی