انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن آف انڈیا کا کام بھاجپا ہر قسم کے انتخابات کیلئے تیار: ترون چگ

سرینگر// بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور انچارج جموں وکشمیر ترون چگ نے انتخابات پر شور مچانے پر اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) ہے جسے جموں و کشمیر کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے۔ترن چگ نے کہا کہ انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن آف انڈیا کا کام ہے اور بی جے پی جموں و کشمیر میں ہر قسم کے انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ، مفتی اور نہرو خاندانوں کو اس بارے میں صفائی پیش کرنی چاہیے کہ وہ پچھلی کئی دہائیوں میں ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کرنے میں کیوں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کی گئی ہے اور اعتراضات طلب کیے گئے ہیں اب یقینی طور پر الیکشن کمیشن آف انڈیا اس حوالے سے فیصلہ کریں گا گا اور انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا جبکہ انہوں نے کہا کہ ای سی ائی جلد ہی انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے پنچایت اور بی ڈی سی انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور بائیکاٹ کی پالیسی کے ذریعے اقتدار کی راہداریوں پر قبضہ کیا انہیں انتخابات کے انعقاد کا درس نہیں دینا چاہئے۔