منوج سنہا نے بارہمولہ میں بنیاد ی ڈھانچے کے کلیدی منصوبوں کا اِفتتاح کیا

نوجوان ہمارے مستقبل کے محافظ
خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بناناہماری اولین ترجیح،HADPکسانوںکیلئے ایک بہترین موقعہ
نیوزڈیسک
بارہمولہ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بارہمولہ ضلع میں متعدد کلیدی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، کسانوں کے لئے سات کسٹم ہائرنگ سینٹروں اور سیلف ہیلپ گروپ کے لئے 9پولی گرین ہائوس کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج عوام کے لئے وقف کئے گئے پروجیکٹوں میں نہ صرف بارہمولہ ضلع بلکہ پورے جموںوکشمیر میں تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نارہ بل تا ٹنگمرگ سڑک کی اَپ گریڈیشن سے رابطے کو مزید تقویت ملے گی۔اُنہوں نے عوامی نمائندوں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور پوری ضلع اِنتظامیہ کو’’ ایکسی لینس اِن پبلک سروس ایڈمنسٹریشن ‘‘ ایوارڈ کے لئے مبارک باد پیش کی جو کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے بارہمولہ کو دئیے گئے اسپریشنل ڈسٹرکٹ کے زُمرے میں ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اسپریشنل ڈسٹرکٹ گذشتہ چند برسوں میں خود کو معاشی اہمیت کے مرکز میں تبدیل کر چکا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بارہمولہ کے شہریوں نے جس معیارِ زندگی کا خواب دیکھا تھا وہ کافی حد تک پورا ہو رہا ہے۔اُنہوںنے بارہمولہ کے شیر مقبول شیروانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ کے نوجوان مختلف شعبوں میں نئے سنگ میل عبور کر رہے ہیں اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ نوجوان ہمارے مستقبل کے محافظ ہیں اور جموںوکشمیر کی ترقی میں ان کا اہم کردار ۔اَپنے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور یہ مشن مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔‘‘ اُنہوں نے حکومت کے ویژن اور وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں متعارف کی گئی اِصلاحات کو شیئر کیا تاکہ جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع سماجی و اِقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ صحت ، تعلیم ، بنیاد ی ڈھانچہ ، کنکٹویٹی اور خواتین اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانے پر زور دینے میں ہمارے اقدامات نے مواقع کی ایک وسیع صف کھول دی ہے ۔ مساوی ترقی پر توجہ دینے سے معاشرے کے تمام طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے او رپسماندہ علاقوں کو مرکزی دھارے سے جوڑا جارہا ہے۔‘‘اُنہوں نے پی آر آئی کے ممبران او رتمام شراکت داروں سے ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘ اور حکومت کی دیگر ترقیاتی کوششوں کے مؤثر نفاذ میں فعال شرکت پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ جموںوکشمیر یوٹی کی 3/4 آبادی کو ’’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )‘‘ بااِختیار بنانے کا موقعہ فراہم کرتا ہے ۔ ہمیں اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسان سمپرک ابھیان سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے اور اس کے بعد کے اقدامات دیر پا ترقی کا باعث بنیں۔‘‘اُنہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ ان عناصر کو الگ تھلگ کریں جو اَمن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا،’’ ہندوستان ڈیجیٹل اِنقلاب ترقی میں دُنیا کی قیادت کر رہا ہے اور دُنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے لئے تیار ہے ۔ ہمیں اعلیٰ مقصد حاصل کرنا چاہیے اور بہترین کارکردگی کا ماحول بنانا چاہیے تاکہ جموںوکشمیر ایک عالمی سپر پاور کے طور پر ہمارے ملک کی تعمیر کے خواب کو پورا کرنے میں اِجتماعی طور پر اَپنا حصہ اَدا کر سکے۔‘‘اِس موقعہ پر چیئر پرسن ڈی ڈی سی بارہمولہ محترمہ سفینہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے ضلع بارہمولہ کے مختلف ترقیاتی مسائل اور مطالبات پر روشنی ڈالی اور ان کے جلد اَزالے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی خواہش کی۔صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے بھی جموںوکشمیر یوٹی کے کسانوں کی زندگی میں ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘ کے اَثرات پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر جن پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا اُن میں کریری ، اشکورا ، سنگھ باغ اور چیرداری میں پانی کی فراہمی کی سکیمیں اور 6.3 ایم وِی اے ،33/11 کے وِی ریسونگ سٹیشن نہالپورہ بھی شامل ہیںاور جن پروجیکٹوں کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ان میں گورنمنٹ ڈگری کالج اوڑی کے لئے ہوسٹل بلاک اور کلاس روم بلاک کی تعمیر اور امر گڈھ بائی پاس اور ڈسٹرکٹ لائبریری بارہمولہ کے قریب اَنٹری گیٹ کی تنصیب شامل ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مستحقین میں وہیل چیئر، ٹرائی سائیکل اور طبی اِمداد بھی تقسیم کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر ، سول اِنتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ اَفسران ، پی آر آئی کے اراکین ، کسان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔