سرینگر میںجی-20 سربراہی اجلاس

پونچھ میں سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر
جے بی سنگھ
پونچھ//کشمیر میں جی-20 سمٹ کیلئے جموں و کشمیر میں جہاں ہر جگہ ہائی الرٹ ہے، وہیں سرحدی ضلع پونچھ میں بھی اس حوالہ سے حفاظتی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔ اس حوالہ سے ڈی وائی ایس پی آپریشن پونچھ اعجاز چوہدری نے بتایا کہ اقلیتی علاقوں میں بالخصوص سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں تاکہ شرپسند عناصر کسی قسم کا شر پھیلا کر کسی قسم کا خلل نہ ڈال سکیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جموں و کشمیر پولیس، ایس او جی، سی آر پی ایف، انڈین آرمی کی مشترکہ ٹیموں کی طرف سے مسلسل آپریشن جاری ہے، جو کسی بھی قسم کی واردات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔