ڈوڈہ: ایف پی اوز نے سو فیصدی سبسڈی پر مشینیں فراہم کیں

ڈوڈہ//محکمہ زراعت کی پیداوار اور کسانوں کی بہبود ڈوڈہ نے یہاں ایگریکلچر کمپلیکس میں زرعی مصنوعات کے برانڈ پروموشن کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر وشیش مہاجن مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کے دوران اے ڈی ڈی سی، پران سنگھ اور دیگر افسران بھی ڈی ڈی سی کے ساتھ تھے۔چیف ایگریکلچر آفیسر انیل گپتا نے پروگرام کے اغراض و مقاصد کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز (FPOs) کی فلاح و بہبود اور فروغ کے لیے شروع کی گئی محکمے کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے کسانوں اور ایف پی اوز کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ انہوں نے ایف پی او ممبران کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔اس موقع پر ایف پی او ہیڈ رمنیک منہاس اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔ آخر میں، ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے اس موقع پر موجود ایف پی او ممبران کو برانڈ پروموشن کے لیے درکار مشینری اور سامان حوالے کیا۔ انہوں نے پروگرام میں موجود ایف پی اوز کے ممبران کو نائٹروجن فلشنگ مشین، ویکیوم پیکنگ مشین اور بار کوڈنگ مشین دی۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ محکمہ زراعت کے ضلعی اور سب ڈویڑنل سطح کے افسران بھی موجود تھے۔