پولیس کی طرف سے چھاترو میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد آنکھوں کے مریضوں کی طبی جانچ و مفت ادویات فراہم کی گئیں

Reading Time: < 1 minute

مقبول ملک
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے کمیونٹی ہال چھاترو میں آنکھوں کا مفت چیک اپ کیمپ منعقد کیا اور مفت ادویات تقسیم کی ۔ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال جے کے پی ایس ڈاکٹر سائکا رفیق کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ، ڈی ایس پی ڈی آر کشتواڑسجاد خان، انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے ایس ایچ او پی ایس چھاترو اور پولیس اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے مفت طبی کیمپ کا افتتاح کیا۔ مفت طبی کیمپ کے دوران 178 مریضوں کا ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی جانچ کی اور مریضوں کو مفت دوائی دی گئی ،اس موقع پر مریضوں نے طبی علاج فراہم کرنے کے لئے کشتواڑ پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔ عوام ن بھی اس اقدام کی سراہنا کئی اور پولیس افسران سے دور دراز علاقوں میں مزید طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لانے پر زور دیا گیا تاکہ لوگوں کو علاج میں آسانی ہو، ایس ایس پی نے مریضوں کو یقین دلایا کہ کشتواڑ کے عوام کے لیے بالعموم اور ضلع کے دور دراز علاقوں کے باشندوں کے لیے بالخصوص اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے، تاکہ باقی مریضوںکوبھی مفت میڈیکل سہولیات فراہم کی جا سکیں، علاج سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ سب ڈویژن چھاترو کی عوام نے پولیس کے ا علی حکام کا طبی کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس عوام کی سہولیات کے لئے ایسے اقدامات جاری رکھے گی جن سے غریب عوام کو مستفید ہونے کا موقع فراہم ہوگا۔