ڈوڈہ/مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ شمالی مشرقی خطہ کی ترقی ، مرکزی نوڈل آفیسر جل شکتی ابھیان ( جے ایس اے ) ۔کیج دی رین ( سی ٹی آر ) انگشومن ڈے نے آج بذریعہ ورچیول موڈ ڈوڈہ میں ابھیان کی عمل آوری کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع بھر میں پروگرام پر ہونے والے اثرات اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے پروگرام کے مختلف اہم پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے اور ضلع میں اَب تک حاصل کی گئی مالی اور طبعی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ضلع میں جل شکتی ابھیان کو مؤثر طریقے سے عملانے میں ضلع اِنتظامیہ اور دیگرشراکت داروں کی کوششوں کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے اِستفادہ کنندگان کی زیادہ سے زیادہ کوریج کے لئے آئی اِی سی سرگرمیوںسے ابھیان کی وسیع تشہیر پر زور دیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ وہ اس ماہ کے آخری ہفتے میں ضلع کا دورہ کریں گے تاکہ پیش رفت،
رُکاوٹوں اور مسائل پر بات چیت کی جا سکے جن پر جے ایس اے کو شاندار کامیاب بنانے کے لئے حکومت کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ویشیش مہاجن نے رواں مالی برس کے لئے مجوزہ سرگرمیوں پر روشنی ڈالنے اور گذشتہ برس کے دوان حاصل کی گئی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی ۔اُنہوں نے واٹر کنزرویشن پلان 2023-24ء پر بھی تفصیل سے بات کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کو جانکاری دی کہ گذشتہ برس 85 امرت سروور قائم کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی برس کے دوران ضلع کے ہر گائوں کے لئے ایک امرت سروور تجویز کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع ٹپو گرافی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیرس ٹائپ امرت سروور تیار کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ برس تقریباً2,869 ایکڑ رقبے پر زائد اَز 10لاکھ پودے لگائے گئے تھے۔ ضلع نے اِس عر صے کے دوران مختلف ایجنسیوں جیسے آر ڈی ڈی ، آئی ڈبلیو ایم پی ، جل شکتی ، باغبانی ، زراعت اور محکمہ جنگلات سے 1,021 آبی ذخائر بحال کئے ہیں۔ توقع ہے کہ ضلع دوڈہ کے تمام 492 آبی ذخائرکی جیو ٹیگنگ کے علاوہ اِس برس 792 آبی ذخائر بحال کرے گا۔جل شکتی ابھیان مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد ملک میں پانی کی حفاظت اور پانی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔اِس پروگرام کا مقصد پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، پانی کی ذخیرہ اندوزی کو فروغ دینا اور پانی کو ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔میٹنگ نے ان چیلنجوں یا مسائل کی نشاندہی کرنے جن کو حل کرنے کی ضرور ت ہے ۔زمینی سطح پر پروگرام کے اثرات کا جائزہ لیا اور اِس پر تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، سپر اِنٹنڈنٹ اِنجینئر جے ایس ڈی ، چیف پلاننگ آفیسر ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ، چیف ایجوکیشن آفیسر ، ڈویژنل فارسٹ اَفسران ، ایگزیکٹیو اِنجینئران اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔