فوج نے سکل ڈویلپمنٹ کیمپ کا انعقادکیا گول میں سدبھاونہ کے تحت سلائی مشینیں تقسیم کیں

رام بن// ہندوستانی فوج نے ضلع رام بن کے سب ڈویڑن گول کے دور افتادہ علاقے کلیمستہ میں سدھ بھاونا کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر ٹیلرنگ کیڈر کیمپ کا انعقاد کیا، اس کے علاوہ علاقے کی خواتین کو ضروری ہنر سے آراستہ کرنے کے لیے اور سازوسامان،سلائی مشینیں تقسیم کیں۔اس تقریب میں ممبر، ضلع ترقیاتی کونسل، رامبن، سخی محمد اور سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔اس منصوبے کا مقصد مقامی خواتین کو سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے ملک کی ترقی میں شامل کرنا اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ اس پروجیکٹ کا اختتام سلائی مشینوں کی تقسیم اور خواتین کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری لیکچر کے ذریعے ہوا۔اس پروجیکٹ میں 25 منتخب ضرورت مند خواتین کے لیے سات دنوں کے لیے ٹیلرنگ کیڈر شامل ہے جس کا آغاز ایک انسٹرکٹر کی مدد سے 17 جنوری 2023 کو کیا گیا تھا، جس میں خواتین کو لباس کی سلائی، ترمیم اور مرمت کے بنیادی ہنر سکھائے گئے تھے۔یہ پراجیکٹ مقامی خواتین کو خود کفیل بننے میں مدد دے گا اور ان کے خاندانوں کی ترقی میں مالی تعاون کرے گا۔ یہ تقریب مقامی لوگوں کے دلوں اور دماغوں کو جیتنے اور ہندوستانی فوج اور عوام کے درمیان رشتے کو مضبوط کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔