COVID-19
3اموات، مہلوکین کی تعداد94
کورونامتاثرین میں204کا اضافہ،سوپور میں دوبارہ لاک ڈاو¿ن
نیوزڈیسک
جموں// پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر یوٹی میں کورونا وائرس کے204نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے191کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 13کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد6,966تک پہنچ گئی ہے۔نوول کورونا وائرس کے6,966 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2,648سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک4,225اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد94تک پہنچ گئی ،جن میں سے 82کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور11کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔اِس دوران آج مزید145 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے58 اور کشمیر صوبے کے 87اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 3,45,426ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 27جون2020ءکی شام تک 3,38,460نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک2,72,041افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 39,403اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ31 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔2,648کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ47,422 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق1,82,444اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
اموات
جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صدر اسپتال سرینگر میں سوپور سے تعلق رکھنے والی ایک 70سالہ خاتون فوت ہوگئی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر احمد چودھری نے بتایا ”70سالہ معمر خاتون سانس لینے کی تکلیف میں مبتلا تھی اور نمونیا کا شکار ہوگئی تھی، 26جون کو معمر خاتون کی رپورٹ مثبت ا?ئی اور وہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات فوت ہوگئی“۔سنیچر کو بعد دو پہر سکمز صورہ بوٹینگو کھنہ بل کی رہنے والی 45سالہ خاتون بھی فوت ہوگئی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سکمز ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ”ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور چھاتی کے مختلف امراض میں مبتلا خاتون کو 25جون کو شعبہ میڈیکل ایمرجنسی میں داخل کیا گیا اور تشخیص کیلئے نمونے حاصل کئے گئے، خاتون کی رپورٹ 26جون کو مثبت ا?ئی اور سنیچر کی صبح 11بجے فوت ہوگئی“۔سنیچر کو ہی دیر شام گئے سی ڈی اسپتال میں میشی پورہ کولگام کا رہنے والا ایک معمرشخص فوت ہوگیا۔ چیف میڈیکل ا?فیسر کولگام ڈاکٹر مجید نے بتایا ” 70سالہ شخص ضلع میں بغیر کسی کو جانکاری دئے بغیر سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں داخل ہوگیا تھا، اسلئے ہمیں اس کیس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے، تاہم سی ڈی اسپتال سے فون پر جانکاری دی گئی ہے کہ میشی پورہ کا ایک متاثرہ سی ڈی اسپتال میں فوت ہوگیا ہے“۔
صوبہ کشمیر
کولگام میں759مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں246سرگرم معاملات ہیںاور 501صحتیاب ہوئے ہیںاور12 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 800ہوئی ہیںجن میں سے 410سرگرم معاملات ہیں اور15مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 375صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 844معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے572 سرگرم معاملات ہیں ۔250 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ22 کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 633 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں170 سرگرم ہیں۔ 457 شفایاب ہوئے ہیں اور06 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع شوپیان میں 730 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں188 سرگرم ہیں اور 532صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ 10کی موت واقع ہوئی ہے۔ کپواڑہ میں 517مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 132 سرگرم معاملات ہیں اور380صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 05 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 288 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے37 سرگرم معاملات ہیں ، 250مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 371ہوئی ہیںجن میں سے 178سرگرم ہیں اور186اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ7 کی موت واقع ہوئی ہے ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 429 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں243 سرگرم معاملات ہیں اور 182مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ04 کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل 86مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں24سرگرم معاملات ہیں اور 62 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ درج ہونے کے پیش نظر حکام نے ہفتے کے روز ایک بار پھر لاک ڈاو¿ن عائد کر کے پابندیاں نافذ کر دیں۔ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ جی این یتو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز سوپور مارکیٹ سے کورونا کے 25 مثبت کیسز درج ہونے کے پیش نظر مارکیٹ اور عوامی مقامات کی مکمل سینیٹائزیشن کے لئے دوبارہ لاک ڈاو¿ن نافذ کرنا از بس ضروری بن گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تمام متعلقین کی رضامندی کے بعد طے پایا گیا کہ لوگوں کے تحفظ کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے سوپور قصبے میں ہفتے سے لاک ڈاو¿ن دوبارہ نافذ رہے گا۔دریں اثنا اطلاعات کے مطابق سوپور مارکیٹ میں ہفتے کے روز تمام دکانیں بجز میڈیکل دکانوں کے، بند رہیں اور سڑکوں پر پبلک ٹریفک کی نقل وحمل بھی معطل رہی۔سیکورٹی فورسز نے مارکیٹ کی طرف جانے والی بڑی سڑکوں کو سیل کیا ہے اور لوگوں کی نقل وحمل کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں کورونا متاثرین کے ساتھ ساتھ متوفین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔یو این آئی
صوبہ جموں
جموں میں وائر س کے 325مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں59سرگرم معاملات ہیں اور259صحت یاب ہوئے ہیںاور07 کی موت واقع ہوئی ہےجبکہ رام بن میں215معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 61سرگرم معاملات ہیں اور154 شفایاب ہوئے ہیںجبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 259 ہوئی ہےں جن میں سے 98معاملات سرگرم ہیں۔ 160اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔کٹھوعہ میں211مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 59 سرگرم معاملات ہیںاور 152اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح پونچھ میں120معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 23سرگرم معاملات ہیں جبکہ96مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں 136 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 60 سرگرم معاملات ہیں اور 76اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک104مریض پائے گئے ہیںجن میں 50 معاملے سرگرم ہےں اور 53مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے اورریاسی میں بھی40 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں14سرگرم ہیں اور26 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں27 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں07 معاملے سرگرم ہےں اور20 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ڈوڈہ میں 72 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے17معاملات سرگرم ہیں جبکہ54مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچاﺅ کے لئے باقی لوگوں سے کم از کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوحل پر مبنی ہینڈ سینٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہ سکتا عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری کے لئے ایک اقدام کے طور پر چہرے کا احاطہ کرنا لازمی ہے۔