’جموں وکشمیر کے لوگوں کی اقتصادی بدحالی باعث تشویش‘:ڈاکٹر فاروق

’جموں وکشمیر کے لوگوں کی
اقتصادی بدحالی باعث تشویش‘:ڈاکٹر فاروق
نیوزڈیسک
سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں مکمل اور دیرپا امن و امان کی فضاءقائم ہونے سے ہی یہاں کے تاجر طبقہ کو درپیش مسائل و مشکلات سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا ’میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ یہاں امن وامان اور خوشحالی کی فضاءقائم ہو اور یہاں کے تاجر اپنا کاروبار بلا روک ٹوک چلا سکیں‘۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سنیچر کے روز سٹی سینٹر سنگرل مال کمپلیکس میں آئس کریم شاپ و ریسٹورنٹ کا افتتاح ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسلسل لاک ڈاﺅن سے کا یہاں کا ہر ایک شعبہ متاثر ہوا ہے ۔ 5اگست2019کے بعد پیدہ صورتحال سے تاجر طبقہ بری طرح متاثر ہوا جبکہ کاروباری لوگوں، دکاندار حضرات، سیاحت، ٹراسپورٹ، کامگار طبقہ کا ذریعہ معاش بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ۔جموں وکشمیر کے بیشتر طبقے اس وقت بدترین معاشی بدحالی کے شکار ہے،جو باعث تشویش ہے۔ ملک میں اگرچہ مارچ 2020میں لاک ڈاﺅن شروع ہوا لیکن یہاں 5اگست 2019سے ہی بندشیں عائد کی گئیں تھی اور یہاں مسلسل 10ماہ تک لاک ڈاﺅن رہا، جس سے یہاں کا اقتصادی حالت کو بہت بڑا دھچکا لگا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے یہاں مکمل اور دیرپاامن و امان کی فضاءقائم کرے اور یہاں لوگ پھر سے فارغ البالی کیساتھ زندگی گزارنے لگیں کیونکہ وہی رازق اور عطا کرنے والا ہے۔ اس موقعے پر پارٹی معان جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، ترجمان عمران نبی ڈار، ممتاز تاجر حضرات اور آئس کرائم شاپ و ریسٹوران کے مالک عاشق رفیق خان کے علاوہ معروف معالج ڈاکٹر محمد رفیق خان بھی موجود تھے۔