کھیتوں میں گہما گہمی ،زمیندار مصروف عمل

کھیتوں میں گہما گہمی ،زمیندار مصروف عمل
بارش اورتپتی دھوپ میں بھی پنیری لگانے کاکام جاری
اڑان نیوز
سرینگر//21جون کے بعدپنیری لگانے کوسودمندنہیں سمجھاجاتاہے ،اسلئے لاک ڈاﺅن کے چلتے پوری وادی میں زمینداروں نے دھان کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کیلئے اپنے کھیتوں میں پنیری لگانے کاعمل تیز کردیاہے۔بارش ہویاتپتی دھوپ شمالی ،جنوبی اوروسطی کشمیرکے دیہی علاقوں میں پرانے طرزکی گہماگہمی کھیتوں میں نظرآتی ہے۔گھر کے افراد بشمول تعلیم یافتہ نوجوان اورا±ن کے رشتہ دارکھیتوں میں پنیری لگاتے میں ایکدوسرے کاہاتھ بٹانے میں مصروف نظرآتے ہیں۔مرد کھیتوں میں کام کرتے ہیں ،اورخواتین اورنوجوان لڑکیاںا±ن کے لئے گھروں سے صبح وسہ پہر چائے اوردن کے وقت کھانالیکرآتی ہیں۔کسی کوبات کرنے کی فرصت نہیں کیونکہ آج اپنے توکل کسی رشتہ داریاہمسایہ کے کھیت میں جاکرکام کرناہے اورپنیری لگانے کے کام کو21جون سے پہلے پہلے نپٹاناہے۔ زمیندارکہتے ہیں کہ امسال خودہی کام کرنا اورمکمل کرناہے کیونکہ بیرون ریاستی مزدوردستیاب نہیں۔کچھ زمینداروں نے بتایاکہ مقامی مزدوروں کی ریٹ بڑھادی ہے ،اسلئے اب گھرمیں بیٹھے نوجوان کھیتوں میں آکر والدین اورکنبو ں کے دوسرے افرادکاہاتھ بٹارہے ہیں۔کچھ نوجوانوں نے بتایاکہ زمینداری اورکھیتوں میں کام کرناا±ن کیلئے نیاتجربہ ہے اوروہ خوش ہیں کہ گھروالوں کی مدد کرنے کاموقعہ ملا۔