وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے قوم سے خطاب کے دوران لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کردیاہے

نئی دہلی// وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ملک بھر میں جاری 21دنوں کے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کی جائیگی۔وزیراعظم نریندرمودی نے لاک ڈاؤن میں تعاون کرنے پرعوام سے اظہارتشکر کیاہے۔ڈاکٹر بی آر امیبڈکر کی یوم پیدائش کے کہاکہ دستور ہند میں We The Peopleکا مطلب بھی ملک کی کثرت وحدت کو ظاہرکرتاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی ریاستوں میں نئے سال کا آغاز ہواہے اور تہواروں کے اس موسم میں لاک ڈاؤن پر عمل بھی کیاجارہاہے۔ نریندرمودی نے کہا کہ ملک میں کورونا پرقابوپانے کےلیے جلدی جلدی اقدامات کیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہند نے تیزی سے فیصلے کرتے ہوئے کورونا پرقابوپانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔