کشتواڑ میں آر ایس ایس لیڈر کے قتل کا معاملہ اسمبلی سپیکر و ریاستی بی جے پی صدر کو بھی پُل ڈوڈہ میں کچھ دیر کے لئے روکا ضلع میں سیکورٹی کی سخت اقدامات

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ//بی جے پی کے سنئیر لیڈران بشمول ریاستی سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ ریاستی صدر رویندر رینا کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر پُل ڈوڈہ کے مقام پرکچھ وقت کے لئے روکا گیا ہے ۔شاہراہ پر کسی بھی پرائیوٹ گاڑی کو چلنے کی اجازت نہ دی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق سیوئی گواڑی میں کچھ دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کی خبر ہے بھاری تعدادفوج کو تعینات کیا گیا ہے۔شاہراہ پر سخت حفاظتی بند و بست کیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ خود موقع پر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ منگلوار کو کشتواڑ میں آرایس ایس لیڈر اور اُس کے ذاتی محافظ کا گولی مار کر قتل کیا گیا ہے ۔کشتواڑ اور قصّبہ بھدرواہ میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے ڈوڈہ میں مخصوص طبقہ کی دکانیں بند ہیں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔