فوجی سربراہ نے جموں میںسرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا کہا سرحدوں پر تعینات فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں

نیوزڈیسک
جموں//بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے اتوار کو کہا ہے کہ ہندوستانی فوج دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام کرنے کی پوری اہلیت رکھتی ہے۔جنرل راوت نے ملک کے دشمنوں کے کسی بھی ناپاک منصوبوں کو ناکام کرنے اور کسی بھی صورت حال کو سنبھالنے کے لئے ہندوستانی فوج کی صلاحیتوں پر پوری طرح اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں میں خوداعتمادی بہت زیادہ ہے اوران کی اعلی سطحی تیاریوں کی بھی تعریف کی۔فوجی سربراہ نے آج جموں علاقے میں سانبہ اور رتنوچک کے مختلف فوجی ٹھکانوں کا دورہ کرکے فوجی تعیناتی اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔رائزنگ اسٹار کور کے جنرل آفس کمانڈنگ لفٹیننٹ جنرل جے ایس نین نے فوجی سربراہ کو صورت حال اور تیاریوں سے متعلق تفصیل سے جانکاریاں دیں۔فوجی سربراہ نے سرحد پر تعینات فوجی اہلکاروں سے بھی بات چیت کی۔ آرمی چیف اچانک جموں وارد ہوئے اور فوری طورپر نگروٹہ فوجی ہیڈ کواٹر میں ریاست جموںوکشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران فوجی سربراہ کو لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ہے ۔ فوجی چیف نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی جارحیت کا سختی کے ساتھ جواب دے۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔حد متارکہ پر ہندو پاک افواج کے درمیان شدید کشیدگی کے بیچ فوجی سربراہ لفٹنٹ جنرل بپن روات اچانک جموں وارد ہوئے اور فوری طورپر نگروٹہ فوجی ہیڈ کواٹر پہنچے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جی او سی نگروٹہ لفٹنٹ جنرل پرمیت جیت سنگھ اور ناردرن کمانڈر رنبیر سنگھ کے ہمراہ فوجی سربراہ نے اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر فوجی آفیسران کے ساتھ بات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی چیف نے آفیسران کو بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کا سختی کے ساتھ جواب دیا جانا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سرحدوں کا دورہ کرنے کے بعد فوجی سربراہ نے نگروٹہ ہیڈ کواٹر میں ریاست جموںوکشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران فوجی سربراہ کو عسکریت پسندوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی جبکہ سرحدوں پر دراندازی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے فوج کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران ناردرن کمانڈر نے کہاکہ سرحدوں پر تعینات افواج کو جدید خطوط پرا ستوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں اینٹی ملی ٹینسی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو کامیابیاں مل رہی ہیں۔ فوجی چیف نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برف پگھلنے کے ساتھ ہی دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہونے کا احتمال ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طورپر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر تعینات افواج کو پوری آزادی حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی جارحیت کا سختی کے ساتھ جواب دے۔