اڑان نیوز
سرینگر//پہنو شوپیاں میں شام دیر گئے جنگجوؤں نے فوج کی پیٹرولنگ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ، فورسز اہلکاروں نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جس دوران کئی منٹوں تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر مفرور جنگجوؤں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق شام دیر گئے شوپیاں کے پہنو گاؤں میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب تاک میں بیٹھے جنگجوؤں نے ہائی اسکول پہنو کے نزدیک 44راشٹریہ رائفلز کی پیٹرولنگ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس دوران فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں علاقے میں کافی دیر تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ ذرائع کے مطابق فورسز کی مزید کمک طلب کرکے پہنو شوپیاں اور اس کے ملحقہ علاقوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ ایک فوجی آفیسر نے بتایا کہ جنگجو پاس کے گاؤں کی طرف فرار ہوئے جنہیں تلاش کرنے کیلئے آس پاس علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہیں۔
شوپیاں میںجنگجوؤں کی فورسز پرفائرنگ کئی گاؤں سیل کئے گئے ہیں : دفاعی ذرائع
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/militant-attack.jpg)