جموں//سال 2015-16 یونیورسٹی آف جموں کا 17واں کنووکیشن آج جنرل زور آور سنگھ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا ۔خزانہ اور کاپوریٹ افیئر یس کے مرکزی وزیر ارون جیٹلی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے 17واں کنووکیشن خطاب پیش کیا۔جیٹلی نے اپنے کنووکیشن خطاب میں یونیورسٹی کی اکیڈیمک حصولیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں گولڈ میڈل اور پی ایچ ڈی ڈگریاں حاصل کرنے میں کافی آگے نکل چکی ہیں۔یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر این این ووہر انے 214ڈگریاں با صلاحیت طلاب میں تقسیم کیں جن میں 155 پی ایچ ڈی ڈگریاں شامل ہیں۔ارون جیٹلی نے 59گولڈ میڈل ، نقد ایوارڈ اور میڈل طلاب میں تقسیم کئے ۔وزیراعلیٰ اور جموں یونیورسٹی کی پروچانسلر محبوبہ مفتی تقریب پر موجود تھیں۔مرکزی حکومت میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتند رسنگھ ، نائب وزیر اعلیٰ نرمل کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو ، وزراء، ارکان قانون سازیہ اور کئی معزز مہمان اس موقعہ پر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر نے جیٹلی کا انکی دعوت قبول کرنے اور اس یونیورسٹی کی کنووکیشن سے خطاب کرنے کے لئے شکر یہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام کامیاب سکالروں کو ان کے روشن مستقبل کے لئے دعا کی اور انہیں میڈل اور ایوارڈ جیتنے کے لئے مبارک باد دی۔وزیرا علیٰ اور یونیورسٹی کی پروچانسلر محبوبہ مفتی نے اپنے خطاب میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لڑکیاں اپنے تعلیمی سرگرمیو ں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کر رہی ہےں۔ کنووکیشن کی کارروائی رجسٹرار جموں یونیورسٹی ڈاکٹر میناکشی کلم نے انجا م دی ۔ اس موقعہ پر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران ، طلاب ، ان کے والدین اور کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔