پونچھ حدِ متارکہ پر گولہ باری کا تبادلہ

نمائندہ اڑان
پونچھ // حدِ متارکہ پر اتوار کے روز پونچھ سیکٹر کے کھڑی کر ماڑہ علاقہ میں بھارتی و پاکستانی افواج کے مابین گولہ باری کے تبادلہ کا تازہ واقعہ پیش آ یا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام 5بج کر 25منٹ پر گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا جو قریب 15منٹ تک جاری رہا ۔ اس دوران چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ فوج کے ذرائع نے پاکستان پر بلا اشتعال گولہ باری شورع کرنے کا ازلام لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ اس طر سے بھی بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد کنٹرول لائن پار سے گولہ باری بند ہو گئی ۔