جموں//دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر عبدالحق خان نے آج ایوان کو بتایا کہ سال 2016-17 کے دوران حکومت نے جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے 35177 ایم جی نریگا جاب کارڈ ہولڈروں کو روز گار فراہم کیا ۔ شام لال بھگت کے سوال کے جواب میں وزیر نے بتایا کہ حکومت نے ان جاب کارڈ ہولڈروں میں 33.60 کروڑ روپے کی رقم واگذار کی ۔ رُکنِ قانون سازیہ نریش کمار گپتا نے بنیادی سوال سے متعلق ضمنات پوچھے ۔