جموں//مکانات و شہری ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کل ایوان کو ست پا ل شرما کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو جانکاری دی کہ جموں شہر اور اس کے مضافات میں 31 قانونی اور 21غیر قانونی کالونیاں موجود ہیں اور یہ تمام جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حد اختیار میں آتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے دس برسوں کے دوران کسی بھی کالونی کو باقاعدہ نہیں بنایا گیا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ 21غیر قانونی کالونیوں کو باقاعدہ بنانے کا منصوبہ جے ڈی اے نے تیار کیا ہے لیکن عدالت عالیہ نے ایک عرضداشت کے ذریعے سے روک لگا دی ہے ۔