اڑان نیوز
سرینگر//بیلو راجپورہ پلوامہ اُس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب پولیس وفورسز کی بھاری جمعیت نے گائوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ ذرائع کے مطابق جو ں ہی پولیس وفورسز کے اہلکار بیلو راجپورہ گائوں میں نمودار ہوئے ، مساجد کے لاؤڈ سپیکروں پر اعلانات کئے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے راجپورہ چوک میں جمع ہو کر فورسز پر پتھراؤ شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے مشتعل ہجوم کومنتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کی تاہم مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مزید کئی گاوں تک پھیل گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق بیلو راجپورہ پلوامہ میں کئی جنگجو چھپے بیٹھے ہیں جنہیں مار گرانے کیلئے پیرا کمانڈوز کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری تھیں۔ مسافروں کو بھی ریل سروس بند رہنے سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔