جموں //اسمبلی سیکرٹریٹ نے آج اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری غلام محی الدین بٹ اور سیکشن آفیسر غلام محمد بٹ کو ان کی سبکدوشی پر گرمجوشی کے ساتھ الوداع کیا۔اس سلسلے میں آج اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک الوداعیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے ان افسروں کی خدمات کو یاد کیا گیا ۔قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا اور نائب سپیکر نذیر احمد گریزی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔انہوں نے سبکدوش ہونے والے افسروں کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں نیک خواہشات دیں۔بعد میں ان افسروں کو شال اور مومنٹوز عطا کئے گئے ۔سیکرٹری قانون ساز اسمبلی ایم آر سنگھ، سپیشل سیکرٹری اسمبلی آر ایل شرما، ایڈیشنل سیکرٹری نسیم جان اور کئی دیگر افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔