جموں//خوراک، شہری رسدات و امو ر صارفین اورقبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کل ضلع سانبہ کے وجے پور علاقے میں ایک مِلک کولنگ پلانٹ کی تعمیرکے سلسلے میں سنگ بنیار رکھا ۔ اس موقعہ پر صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا بھی موجود تھے۔وزیرکو بتایا گیا کہ اس پلانٹ کو دو ہزار لیٹر دودھ ٹھنڈا رکھنے کی گنجائش ہوگی اور جموں اینڈ کشمیر مِلک پرڈیوسرس کواپریٹیو لمٹیڈ اس پلانٹ پر 19لاکھ روپے خرچ کر رہی ہے۔مرکز دودھ پیدا کرنے والوں سے دودھ اکٹھا کرکے پیکیجنگ کے بعد اسے بازار میں بیجنے کے لئے بھیجا کر ے گا۔متعلقہ افسران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے چودھر ی ذوالفقار علی نے کہا کہ دودھ پیدا کرنے والوں ،کسانوں اور دیہاتیوں بالخصوص گجر و بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ جو اس کاروبار کی آمدنی پر منحصر ہیں کو اس سکیم کی بدولت زیادہ سے زیادہ فائدہ میسر ہوگا۔اس موقعہ پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اس سکیم پر کل 2.54کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اور چار مِلک کولنگ پلانٹ تعمیر ہوں گے۔ان میں سے دو مراکز سانبہ ، ایک راجوری اور ایک کٹھوعہ میں تعمیر کیا جائے گا۔صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ شیتل نندا ، ایس ڈی ایم وجے پور ، ایس ایس پی سانبہ ، وائس چیئرمین ایڈوائزری بورڈ گجر و بکروال گلزار کھٹانہ و دیگر متعلقہ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔