اڑان نیوز
جموں//کشمیر ایڈیٹرس گلڈ اور کشمیر پریس کلب کے نمائندوں کے ایک مشترکہ وفد نے آج یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ۔وفد نے سرینگر میں ایوان صحافت قائم کرنے کے دوران وزیر اعلیٰ کے تعاون اور اس احاطے کو متعلقین کو سونپنے کے اقدامات کے لئے وزیرا علیٰ کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ نے وفد کوجانکاری دی کہ وہ چاہتی ہیں کہ ایوان صحافت پورے ملک میں دانشمندی اور صحافت کے ایک اعلیٰ مرکز کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو اس ضمن میں حکومت کے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ،سیکرٹر ی اطلاعات ڈاکٹر عبدالرشید اور ناظم اطلاعات منیر الاسلام بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وفد میں صدر کشمیر ایڈیٹریس گلڈ فیاض احمد کلو، جنرل سیکرٹری کے ای جی بشیر منظر، کے پی سی کے صدر محمد سلیم پنڈت ، نائب صدر کے پی سی شجاع الحق ، بشیر احمد بشیر، مسعود حسین ، منظور انجم ، جیلانی قادری اور کے ای جی کے تمام ارکان شامل تھے۔
کشمیر گلڈاور کشمیر پریس کلب وفد وزیرا علیٰ سے ملاقی سرینگر میں ایوان صحافت قائم کرنے کے لئے شکریہ اداکیا
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/01/2-4.jpg)