ایپی لاگ کے زیر اہتمام جموں میں لیڈرشپ کنکلیو غلام نبی آزاد، فاروق عبداللہ سمیت متعدد سیاسی شخصیات ودانشوروں کی شرکت

اڑان نیوز
جموں//انگریزی جریدہ ایپی لاگ ’Epilogue‘نے جموں میں اتوار کو اپنی نوعیت کا پہلا ’خلیج کو پرکرنے کی کوشش‘عنوان سے لیڈرشپ کنکلیو کا اہتمام کیا اس میں 150کے قریب متعدد سیاسی جماعتوں کے لیڈران، معزز شہریوں، سنیئر سرکاری افسران، سنیئر پولیس افسران، صنعتکاروں، سٹارٹ اپ، ماہرین تعلیم اور ریسر چ اسکالروں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام چار پینلز پر بحث وتمحیص کے لئے منعقد کیاگیاتھا۔ جس میں ’نوجوانوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا اور اعتماد سازی کی کوششیں‘، پائیدار ترقی یا امن: ریاست کی ترجیحات کو سمجھیں، پرتناؤ ماحول میں سیکورٹی فورسز کا رول اور امن اور مصالحت سازی میں شہریوں کا رول تھا۔ پہلے پینل میں پروفیسر امیتابھ مٹو، نظام الدین بھٹ، شام لال شرما، نوانگ ریگزن جورا اور شمیمہ فردوس تھیں، دوسرے پینل میں دویندر سنگھ رانا، سریندر امبردار، محمد یوسف تاریگامی ، محمد سرتاج مدنی اور مونیکا کوہلی تھیں، پینل تین میں ایس این شری واستو، ایس پی وید، کلدیپ کھڈا، لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا، مریتونجے جہا اور پینل چار میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ، ہرشدیو سنگھ اور غلام نبی آزاد شامل تھے۔مقررین نے مزکورہ موضوعات پر تفصیلی راشنی ڈالی۔ یہ پروگرام ’Epilogue‘کے گیارہ برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیاگیاتھا جس کا مقصد سماج میں اہم موضوعات پر بحث وتمحیص کو فروغ دینا ہے۔