ذوالفقار علی
کشتواڑ//کشتواڑ میں ڈپٹی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی صدارت میں محکمہ مال افسران وملازمین کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میں تحصیلدار، نائب تحصیلدار، ،ایس ڈی ایم ،گردوارںنے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران جمعبندی، گردواری کی تیاری، محکمہ مال مقدمات ودیگر کاموں بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیلداروںکو ہدایت دی ہے کہ وہ علاقوں میں رہ کرجوبھی مال متعلق لوگوں کے مسائل ہیں ،ترجیجی بنیادوں پر انہیں حل کیاجائے۔ انہوں نے وقتاًفوقتاً رپورٹ بھی پیش کرنے کو کہا ہے۔ میٹنگ میںڈپٹی کمشنر کے علاوہ اے سی آر و ایس ڈی ایم پاڈر ایس ڈی ایم چھاترو و سبھی تحصیل سطح کے افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں محکمہ مال افسران کی میٹنگ پٹواریوں کو محکمہ مال کا ریکارڈ بروقت تیار کرنے کی سخت ہدایات دیں
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/3-22.jpg)