ڈوڈہ//اڑان نیوز// گورنمنٹ ہائر سکنڈردی اسکول سزان ڈوڈہ میں کوئز اور تقاریری مقابلے کا انعقاد ڈاکٹر الطاف احمد انچارج پرنسپل کے زیر اہتمام ہوا جس میںا سکول کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔تقریری مقابلے میں کاجل دیوی، رینکو دیوی اور یاسر احمد کو پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل ہوئی جبکہ کوئز کے مقابلے میں محمد عاظم کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ طلباء نے ایک ڈرامہ بعنوان “لالچ بری بلا ہے” بھی پیش کیا جس میں راشد احمد اور اس کے ساتھیوں نے نہایت ہی دلکش انداز میں لالچ پرستی اور اس سے ہو رہے نقصانات سے لوگوں کو متعارف کیا۔صیف اللہ اور محمد عامر نے آخر پر اپنی سریلی آواز میں شائقین کو محظوظ کیا۔آخر میں اسکول کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر الطاف احمد میر نے تقریب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب کا مقصد طلباء کے علمی اور ادبی رحجان میں بہتری لانا ہے۔طلباء کے لئے ضروری ہے کہ وہ گرد و پیش کے حالات و مسائل سے آگہی رکھیں تاکہ وہ معاشرے میں داخل ہو کر اپنا ایک تعمیری کردار ادا کر سکیں۔تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ نے طلبا میں انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔