سرفراز چک
منڈی// منڈی میں پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج فائینل میچ کھلا گیا ۔ اس موقع پر ایم ایل سی پردیپ شرمامہمان خصوصی کے طور شریک ہوے ۔ اس ٹورنامنٹ میں تحصیل منڈی کی کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا – جن میں سے اڑائی 11 اور حویلی ٹائیگر فائینل میں پہونچنے میں کامیاب ہوے – جو آج فائینل میں مدِ مقابل ہوے – جس میں اڑائی 11 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 16 اْوروں میں4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رن اسکور کیے او اورجیتنے کے لئے 178 کا ہدف دیا – جس کا مقابلہ کرتے ہوے حویلی ٹائیگر نے ہدف کا پیچھا کرتے ہوے 15 اْوروں میں 95 سکور پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی- اسطرح اڑائی 11 ٹیم نے یہ میچ 82 رن سے جیت لیا – اس موقع پر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز بھی راشد بخاری قرار پائے – اس موقع پر ٹیم کے معتدد نوجوانوں نے اپنی مشکلات کا. اظہار کرتے ہوے کہ یہاں منڈی کے نوجوانوں میں کافی ٹیلنٹ پایا جاتا ہے تاہم اسے سامنے لانے کے مواقع کم ملتے ہیں – جبکہ یہاں منڈی میں کوئی بھی کھیل کا گراونڈ نہ ہونے کی. وجہ سے نوجوان اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ نہیں کر پارہے ہیں۔اس کے علاوہ کئی مقررین نے دونوں ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتے ہوے انہیں ضلع اور سٹیٹ پر کھیلنے کا موقع دیے جانے کامطالبہ کیا – جبکہ اس موقع پر پردیپ شرما نے اڑائی 11 ٹیم کو اس کی جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کہ انہیں اپنے ٹیلنٹ میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے- اس ٹورنامنٹ کی ایک دلچسپ بات رہی کہ ارشاد بخاری نامی کھلاڑی نے اس پورے ٹورنامنٹ میں چار سینچریاں سکور کیں جس بنیاد پر اس کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا بخاری نے فائنل میچ میں چالیس گیندوں پر 123سکور کئے ۔
اڑائی پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر اڑائی الیون نے حویلی ٹائیگرز کو ہرا کر فتح حاصل کی
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/1.png)