اڑان نیوز
راجوری// اتواراور پےر کی درمےانی شب آگ کی اےک ہولناک واردات مےں دکان خاکستر ہوگئی۔ دکان مےں موجود سلنڈر میں دھماکہ سے نزدیکی رہائشی مکانات کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ےونےورسٹی موڑ کے نزدیک بسےن جنرل اسٹو ر مےںآگ کے شعلے نمودار ہوئے جنہوں نے چند منٹوں میں ہے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فائر عملہ کی بر وقت کارروائی سے دےگر دکانوں اور رہائشی مکانات کو آگ سے بچالیاگیا۔ بتاےا جاتا ہے کہ دکان مےں درجن سے زائد فریج اور دےگر سامان کو لگنے والی آگ سے پورا علاقہ مےں دو¿ھواں ہی دھواں پھےل گےا ۔پولےس اور فائر سروس عملہ نے فوری حرکت مےں آتے ہوئے آگ پر قابو پاےا تاہم اس دوران دکان مےں لاکھوں کا سامان راکھ کے ڈھےر مےں تبدیل ہوگےا ۔صبح 4بجے کے قرےب اےک زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز پورے قصبہ مےں سنائی دی ۔ دکان مالک نے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ دکان مےں شارٹ سرکٹ نہےں ہوئی تاہم انہوں نے انکشاف کےا کے چند برس قبل بھی ان کی دکان مےں آگ لگی تھی جس مےں بھاری نقصان ہوا تھا ۔پولےس نے معاملہ درج کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ اجوری میں ہولناک واردات میں دکان خاکستر….
سلنڈ ر دھماکہ سے نزدیکی رہائشی مکانات کے شیشے بھی چکنا چور