اڑان نیوز
جموں//صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کہا ہے کہ حکومت صحت و طبی تعلیم محکمہ کے ملازمین کے جائز مطالبات پور ا کرنے کے لئے وعدہ بند ہے ۔جموں میں آج آل جے اینڈ کے میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن جموں صوبہ کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے ان پر زور دیا کہ وہ مزید تندہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم رکھیں۔اس دوران وفد نے انہیں درپیش کئی مسائل وزیر موصوفہ کی نوٹس میں لائے۔آسیہ نقاش نے ملیریا ڈیپارٹمنٹ کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایمپلائز فیڈریشن سے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر دفاتر میں حاضری دیں تاکہ کام کاج متاثر نہ ہو۔
میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن جموں کے وفد نے آسیہ نقاش سے ملاقات کی
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/4-3.jpg)