نیوزڈیسک
سرینگراننت ناگ ضمنی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے مشترکہ امیدوار نے دھمکی دی کہ اگر گورنر راج میں الیکشن نہیں کئے گئے تو وہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔ جے کے این ایس نمائندے کے مطابق اننت ناگ میں ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس ، کانگریس کے مشترکہ امیدوار غلام احمد میر نے واضح کردیا کہ موجودہ ریاستی اور مرکزی حکومت ہر محاز پر ناکام ثابت ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ گورنر راج میں ہی پُر امن الیکشن منعقد ہو سکتے ہیں ۔ غلام احمد میر نے دھمکی دی کی کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ الیکشن میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ۔ غلام احمد میر کے مطابق ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ڈی پی نے ہا ر تسلیم کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی پی وادی کے لوگوں کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتی کیونکہ جس طرح سے ضمنی انتخابات کے دوران طاقت کا استعمال کیا گیا اُس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ غلام احمد میر نے مزید کہا کہ شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے فوری طورپر کیفرکردار تک پہنچایا جائے کیونکہ پتھراو کے دوران فورسز نے طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا جس کی وجہ سے انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔