’راہِ ملن ‘ کے بعد چکاں دا باغ آر پار تجارت بھی بحال

Reading Time: < 1 minute

پرتپال سنگھ
پونچھ//چکاں دا باغ ” راہ ملن “ بس سروس چار ماہ معطل رہنے کے بعد گزشتہ روز بحال ہونے کے ساتھ ہی منگل کے روز آر پار تجارت بھی
بحال ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق پونچھ سے ایک ٹرک پر لدی جڑی بوٹیاں ، جن کی مالیت ساڑھے چار لاکھ روپے تھی ، راؤ لا کوٹ کی طرف گیا جب کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے 39,30,000روپے مالیت کا سامان ، جو دو ٹرکوں پر لدا تھا ، ایل او سی پر گیٹ کراس کر کے ٹریڈ فیسی لی ٹیشن سنٹر پہنچا ۔اس موقع پر کسٹو ڈین ایل او سی ٹریڈ چکاں دا پونچھ تنویر احمد اور پاکستانی زیر انتطام کشمیر سے محمد افضل موجود تھے ۔واضح رہے کہ پونچھ سیکٹر میں بھارت اور پاکستان کی فوجوںکے درمیان جولائی کے پہلے ہفتہ کے دوران شروع ہونے والے شدید گولہ باری کے تبادلہ کے بعد آر پاس بس سروس 8جولائی اور تجارت 11جولائی کو معطل ہو گئے تھی جو گزشتہ ہفتے دونوں طرف کے حکام کے مابین زیرو پوائنٹ پر منعقد ہو نے والی میٹنگ کے بعد بحال کر دی گئی ۔ تجارت کی واپس بحالی پر عوام بالخصوص تاجر برادری(پونچھ راو¿لاکوٹ ٹریڈرس ایسوسی ایشن چکاں داباغ پونچھ) کی جانب سے حکومت اور انتظامیہ کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرزاق خاکی، نائب صدر مرشن سنگھ اول، محمد امین ماگر، شہزاد نائیک، انیل پھول، نیشو گپتا، رینکو، ذوالفقار ماگرے و دیگران نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ،ایم ایل اے شاہ محمد تانترے، ضلع ترقیاتی کمشنر طارق احمد زرگر، ایس ایس پی راجیو پانڈے اور کسٹوڈین تنویر احمد کا شکریہ ادا کیا جن کی کاؤشوں کی بدولت بس سروس اور تجارت بحال ہو پائی ۔