چکاں دا باغ معطل تجارت اور بس سروس 119روز بعد بحال تیتری نوٹ ،چکاں دا باغ زیرو پوائنٹ پر مذاکرات کے بعد فیصلہ

پرتپال سنگھ
پونچھ // 119روز کے تعطل کے بعد بالآخر چکانداباغ کے راستہ سے بندوستان اور پاکستان کے بیچ تجارت واپس بحال کر دی گئی ۔ اس سلسلہ میںکنٹرول لائن کے آر پار حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آئندہ ہفتے سے بحال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ لائن آف کنٹرول پر ہو نے والی گولہ باری کے باعث تےتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے آر پار کے درمےان چلنے والی بس اور ٹرک سروس کو 8 جولائی کے روز سے معطل کر دےا گےا تھا۔119دن تک دو طرفہ تجارت اور ٹرےول کی معطلی کے بعد جمعہ کے روز آر پار کے حکام کے درمےان لائن آف کنٹرول تےتری نوٹ چکاں دا باغ زےرو پوائنٹ پر تقرےبا ڈےڑھ گھنٹہ تک مذاکرات ہوئے۔جموںو کشمےر کی نمائندگی کسٹوڈےن پو نچھ تنوےر احمد ،ٹی اےف او چکاں دا باغ ترےپال سنگھ،ڈی اےس پی پو نچھ طفےل مےرنے کی جب کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی نمائندگی ٹرےول اےنڈ ٹرےڈ اٹھارٹی کے ڈائرےکٹر کر نل (ر) محمد شاہد ،ٹی اےف او مےجر (ر) محمد نعےم ،انٹرا کشمےر ٹرےڈ ےونےن تےتری نوٹ کے صدر سردار کاظےم ،جنرل سےکرٹری سردار انصار کر رہے تھے ۔ مذاکرات مےں دو نوں اطراف کے حکام نے 119روز سے معطل تےتری نوٹ چکاں دا باغ بس سروس آئندہ ہفتے پےر کے روز6نو مبر اور ٹرک سروس 7نو مبر سے بحال کر نے کا فےصلہ کےا گیا ۔ دونوں اطراف کے حکام کے اس فےصلہ کے بعد آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں اور تجارت کر نے والے تاجروں نے فےصلہ کا خےر مقدم کےا ہے۔ پونچھ راولاکوٹ ٹریڈ ایسوسی ایشن پونچھ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرزاق خاکی اور جنرل سیکریٹری کرشن سنگھ اول نے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلی محبوبہ مفتی، نائب وزیر اعلی نرمل سنگھ، ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ محمد تانترے، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر، ایس ایس پی راجیو پانڈے کے علاوہ آرمی کے آفسران سے اس حوالہ سے مسلسل ملاقات جاری رکھی جس پر نوٹس لیتے ہوئے حکام نے 303 منظور شدہ تاجروں کے علاوہ کئی نئے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تجارت کو واپس بحال کرنے کا فیصلہ لیا انہوں نے اس فیصلہ پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر پریس کانفرنس میں امتیاز سلاریہ، امین ماگرے، شہزاد نائک، حاجی لطیف، انیل پھول، نیشو گپتا، رنکو، زلفقار ماگرے و دیگران موجود تھے۔انٹرا کشمےر ٹرےڈ ےونےن تےتری نوٹ کے صدر سردار کاظم ،جنرل سےکرٹری سردار انصار،مرزا شکےل ،سردار وحےد انور اور دےگر نے دو طرفہ تجارت اور ٹرےول کی بحالی مےں اہم کردار ادا کر نے پر ڈائرےکٹر ٹرےول اےنڈ ٹرےڈ اتھارٹی آزاد کشمےر کرنل (ر) محمد شاہد کا شکرےہ ادا کرتے ہو ئے انھےں زبردست الفاظ مےں خراج تحسےن پےش کےا ہے۔ جموں و کشمےر جائنٹ چےمبر آف کا مرس اےنڈ انڈسٹری کے سابق سےکرٹری اطلاعات اعجاز احمد مےرنے119روز بعد تجارت اور ٹرےول کی بحالی کا خےر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تےتری نوٹ ،چکاں دا باغ ،چکوٹھی اوراوڑی کراسنگ پوائنٹ سے ہو نے والی ٹرےڈ اور ٹرےول امن کی علامت ہےں ۔دونوں کراسنگ پوائنٹ پر پاک بھارت حکومتےں مزےد سہولےات کے ساتھ آر پار سفر کر نے والے مسافروں اور تاجروں کو تجارت کر نے کے لےے آسانےاں پےدا کرےںتاکہ دونوں اطراف کے عوام کے درمےان رشتے مزےد مضبو ط ہوں۔