لائن آف کنٹرول پھر گولہ باری

اڑان نیوز
سرےنگر//لائن آف کنٹرول پرہند پاک افواج نے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری اور ماٹر شلنگ کی۔اسی دوران پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی افواج کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔جس دوران پاکستانی افواج نے بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجروںنے کئی سیکٹر زمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی اگلی چوکیوںپر اندھا دھند فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے اور شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجروںنے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے کے علاوہ مارٹر گولے بھی داغے جس کے نتیجے میں کئی شل بین الاقوامی سرحد کے قریب سرحدی دیہات میں جاگرے ۔ ذفاعی ذرائع کے مطابقپاکستانی رینجرس کی فائرنگ کے نتیجے میں اگرچہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںہے تاہم کئی رہائشی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچ گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے کئی گھنٹوں تک بھارتی چوکیوں کا نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی جس کا سرحد کی حفاظت پر تعینات فورسز اہلکاروں نے بھر پور جواب دیا ۔ ادھر پاکستان نے الزام عائد کیا کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔