مرمت کے منگوتہ منجملی میں آگ کی پر اسرار واردات 2رہائشی مکانات خاکستر،لاکھوں کی مالیت کا سامنا تباہ،6بھیڑیں زخمی

Reading Time: < 1 minute

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ کی تحصیل مرمت کے گاو¿ں منگوتہ منجملی میں ا±س وقت افرا تفری پھیل گئی جب دو رہائشی مکانات آگ کی نذر ہو گئے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ۔ آگ کی خبر پھیلتے ہی پورے گاو¿ں کے لوگوں نے جائے واردات پر پہنچ پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم ہولناک آگ سے دو رہائشی گھروں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ کی واردات تقریباً چار بجے کے قری رونما ہوئی آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ بجلی فردوس احمد وانی ولد عبدالمجید وانی کے گھر میں شارٹ ہوئی جس کی وجہ سے آگ بھڑک ا±ٹھی اور چند ہی لمحوں کے اندر آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے بھڑکتے شعلوں سے عبدالمجید وانی کے مکان میں بھی آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دونوں مکان خاکستر ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق رہائشی گھر وںکو آگ لگنے سے لاکھوں کی مالیت کا نقصان ہوا۔اس دوران چار بھیڑیں بھی زخمی جھلس کر زخمی ہوئےں۔