پونچھ//سیلاب 2014 سے درے لوگوں کو ایک بار پھر سے حالیہ بارشوں نے یاد تازہ کرا دی ہے جانکاری کے مطابق پونچھ ضلع میں طوفانی بارش نے طوفان بر پا کر دیا لوگوں میں خوف و حراس کی لہر ہے منڈی پونچھ اور سرنکوٹ دریاو¿ں نے لوگوں کی نیندیں حرام کر دیں کئی لوگوں کے رابطہ سڑکوں سے منقطع ہو گیے ہیں پونچھ شہر میں سے لوگوں کو ایک بار پھر سے ریڈ زون سے نکالا جا چکا ہے پولیس، آرمی اور سول انتظامیہ کے کارکنان بچاو¿ کروائیاں کر رہے ہیں جب کہ انکا بھرپور ساتھ سماجی تنظیموں کے کارکنان بھی ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں چنڈک کے مقام پر کئی لوگ رات کو اچانک آے دریا میں پھنس گی? جن کو نکلنے میں پولیس کے جوانوں نے مدد کی ساتھرہ کے مقام سے بارہ گاو¿ں کا رابطہ ایک پھر سے پورے ملک سے ایک طرح سے مانو منقطع ہو چکا ہے فتح پور کا علاقہ تمام اطراف سے کٹ چکا ہے لوگوں کی کروڑوں کے حساب سے مالی نقصانات ہوئے ہیں ضلع ترقیاتی کمیشنر محمد ہارون ملک کے ساتھ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے اور انتظامیہ میں سول اور پولیس افسران مسلسل بچاو¿ کاروائی میں لگے ہوئے ہیں لوگوں میں خوف پایا جا رہا ہے پونچھ شیرکشمیر پل کے ارد گرد سے لوگوں کو رات کو ہی گھروں سے نکل دیا گیا تھا جبکہ شنکر نگر سے جمعرات کی صبح سے ہی مکینوں کونکالا گیا لوگوں نے سرکار سے سیلاب متاثر ین کو امداد فراہم کرنے کی اپیل کی۔ ضلع انتظامیہ نے افسران کی میٹنگ طلب کرکے ان کو چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ایمرجنسی میں انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے جس کے لی? انہوں نے تحصیل اور ضلع سطح کے ہیلپ لائن نمبر بھی فراہم کئے۔ تفصیلات کے مطابق پونچھ ضلع کے سرنکوٹ، پوٹھہ اور چنڈک میں تیس سے پینتیس لوگ دریا میں پھنسے ہوئے ہیں ہیں جن کو نکالنے کے لیے جہاز کی سہولیات فراہم کرنی تھیں لیکن خراب موسم کے کارن جہاز بھی انکی امداد کو نہیں آ سکا لوگوں نے محکمہ فلڈ کنٹرول کی ناقص کار کردگی کی وجہ لوگوں کا نقصان بتایا ضلع کمیشنر نے ایس ڈی ایم سر نکوٹ کے زریعے غفلت بر تنے پر محکمہ کے ملازمین معطل کی?