ریزرو بینک کا مکتوب دیوالی تک اے ٹی اےم سے100کے نوٹ ملیں گے

نیوز ڈیسک
نئی دہلی //لوگوں کے مسائل میں ایک اور ضافہ کے تحت اب ا ے ٹی ا ےم سے 500 اور 2000 کے نوٹ نہیں مل پائیں گے۔ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں کو خط لکھ کر دیوالی تک اے ٹی اےم سے 500 اور 2000 کے نوٹ نکالنے پر پابندی لگا دی ہے، ان نوٹوں کے بدلے آپ کو اے ٹی اےم سے 100 روپے کے نوٹ ملیں گے، اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر مارکیٹ میں کیش کی سب سے زیادہ دقت ہو جائے گی۔آر بی آئی کے اس فیصلہ سے لاکھوںلوگوں کو خریداری میں کافی دقت ہو سکتی ہے۔ نوٹ بندی کے دوران بھی اے ٹی اےم میں 100 کے نوٹ زیادہ ڈال رہے تھے، جن کی تعداد کافی کم ہوتی ہے۔۔آر بی آئی نے یہ اعلان نوٹ بندی سے پہلے گزشتہ سال جاری کیا تھا، لیکن نوٹ بندی کے چلتے لاگو نہیں ہو پایا تھا۔ابھی آر بی آئی نے بینکوں کو دوبارہ اپنے اس اعلان کی یاد دلائی ہے اور اسے اکتوبر سے عملی جامہ پہنانے کے لیے کہا ہے۔ایکذاتی بینک کے کرنسی چیسٹ مینیجر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 500 کے نوٹ کی کمی مارکیٹ میں ہو گئی، وہیں اس طرح کی خبریں آ رہی ہیں کہ 2000کے نوٹ چھپنا کم ہو گئے ہیں۔اس کی وجہ سے اے ٹی ایم میں صرف 100 کے نوٹ ڈالے جارہے ہیں۔ 500 روپے کے نوٹ کو لوگوں نے دوبارہ جمع کرنا شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ سے یہ کمی ہوئی ہے۔