بانہال میں شاہراہ پر 2سڑک حادثات، 3 افراد لقمہ¿ اجل

دانش محمد

بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر سڑک حادثات ر±کنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور گذشتہ رات بانہال میں دو الگ الگ حادثات میں3 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ جمعرات دیر شام چار چناری چریل بانہال میں ا±س وقت پیش آیا جب سرینگر سے جموں کی طرف جا رہا ایک ٹرالا نمبر PB06L-9155 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر نیچے کھائی میں جا گرا۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور ہرنام سنگھ ولد دلیپ سنگھ ساکنہ گورداس پور پنجاب شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ اگر چہ مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے اسے فوری طور پر بانہال ہسپتال پہنچایا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ۔دوسرا حادثہ شاہراہ پر شیربی بی کے نزدیک آدھی رات کو ا±س وقت پیش آیا جب جموں سے سرینگر کی طرف جا رہا ایک ٹرک نمبر JK02AU-4485 سڑک سے لڑھک کر اڑھائی سو فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔اس حادثہ میں ٹرک میں سوار ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے ۔پولیس نے مرنے والوں کی شناخت ٹرک ڈرائیور س±ریندر سنگھ ولد بودھ راج ساکنہ چینینی اودہم پور اور کنڈیکٹر پیار سنگھ ولد پیچندر سنگھ ساکنہ سمرولی اودہم پور کے طور پر کی ہے۔پولیس نے اس معاملے میں بانہال تھانہ میں ایک ایف آئی آر نمبر 114/2017 زیر دفعہ 279/304 اے سی آر پی سی کے تحت کیس درج کرلی ہے ۔واضح رہے گذشتہ 10 روز میںرام بن ، بانہال سیکٹر میں مختلف سڑک حادثات میں 20افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں حالیہ دنوں ناچلانہ میں یاترا بس حادثہ بھی شامل ہے ۔نیز اس دوران قریب ڈیڑھ درجن افراد زخمی ہوئے ہیں ۔