اڑان نیوز
کشتواڑ//پسماندہ علاقہ جات میں بجلی مہیاکرانے کیلئے شروع کی گئی جموںوکشمیراینرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی(جکیڈا)کے تحت مغل میدان کے سگدی گائوں کے20کنبوں جبکہ پتنازی، نالی،بونجواہ ودیگرملحقہ علاقہ جات میں قریب100سولرلائٹیں تقسیم کی گئیں۔سولرلائٹس یہاںتحصیل ہیڈکوارٹرپرمنعقدہ ایک تقریب جس میں رکن اسمبلی اندروال جی ایم سروڑی مہمان خصوصی تھے‘میں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پرمعززشہریوں کے علاوہ محکمہ JKEDA، محکمہ دیہی ترقی، سی اے پی ڈی، محکمہ مال کے حکام ومقامی کانگریس لیڈران بھی موجودتھے۔اس موقع پربولتے ہوئے غلام محمد سروڑی نے کہاکہ آرجی جی وائی اسکیم کے تحت تمام گھروں کومستفیدنہیں کیاگیاکیونکہ یہ انتہائی دورافتادہ علاقہ جات ہیں ،ان علاقوں کوسولرلائٹس تقسیم کاری اسکیم سے مستفید کیاگیاہے۔سروڑی نے بتایاکہ گذشتہ6برسوں سے 7000سے زایدسولرلائٹیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ وہ عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہیں اوران مسائل کے ازالے کاکوئی موقع گنوائے بناء ہمیشہ سرگرم اور فکرمندرہتے ہیں۔اُنہوں نے بتایاکہ اندروال اسمبلی حلقہ کے 114گائوں میںجموں اینڈکشمیرانیرنی ڈیولپمنٹ ایجنسی کے تحت سولرلائٹس مہیاکرانے کی استدعاحکومت ہندتک بھیج دی گئی ہے۔جن کی منظوری کے بعدتمام باقی ماندہ گائوں میں سولرلائٹس تقسیم کردی جائیں گی۔کانگریس لیڈرنے بالگران، ناگنی، پاتشانہ علاقوں کادورہ کیا اوروہاں مختلف اموات پرلواحقین کیساتھ ہمدردی کااِظہارکیااور اس جہانِ فانی سے رخصت ہوچکے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔سروڑی نے بالگراہ کے دورے کے دوران وہاں بچوں کیساتھ دوستانہ وخوشگوات بات چیت کی اوران سے تعلیمی سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ساتھ ہی اُنہوں نے عوامی وفود سے بھی بات کی اوران کے مسائل بھی جانے۔سروڑی نے پی ڈی پی۔بھاجپاسرکارکوہدفِ تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ یہ سرکاراسکولوں سے اساتذہ کے بیجاتبادلے کرتی جارہی ہیں اور خالی اساتذہ کی اسامیوں کوپرکرنے میں سستی برت رہی ہے جس سے سرکاری اسکولوں کانظام درہم برہم ہوکررہ گیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ نہ صرف اسکولوں بلکہ کالجوں کابھی یہی حال ہے۔اُنہوں نے کہاکہ حال ہی میں حکونت نے مڑواہ، واڑون، پاڈر، چھاترو، مغلمیدان، جکیاس، لبٹیاس، کاہراہ، بونجواہ، ٹھاٹھری، سرور، سرتھل، ٹھاکرائی ، کشتواڑ، بھلیسہ ودیگراسکولوں سے متعدداساتذہ کے تبادلے عمل میں لائے ہیں اوران علاقوں کوخداکے بھروسے چھوڑ دیاہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم بے بسی کے عالم میں ہے، جو خالی اسامیوں کوپرکرنے میں ناکام ثابت ہواہے۔
سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام بنانے میں حکومت ناکام:سروڑی مغل میدان ، پتنازی ، بونجواہ میں سو سولر لائٹیں تقسیم کیں

Reading Time: 2 minutes