چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے پاکستان اور انڈین ٹوئٹر پر مدِمقابل

Reading Time: < 1 minute

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں انڈیا کی بنگلہ دیش پر جیت کے بعد ہی ٹویٹر پر بحث ہونے لگی جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان اتوار کو ہونے والے فائنل میچ کے بارے میں بھی لوگ تبصرے کرنے لگے۔

پاکستان کے کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا: ‘بھارت نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اب کرکٹ کے سب سے بڑے میچ کا انتظار ہے۔ پاکستان کی ٹیم اپنا تحمل برقرار رکھے اور فوکس ہوکر کھیلے۔ بس ایک اور جیت۔’