ٹینس سٹار رافیل نڈال ریکارڈ دسویں بار فرینچ اوپن کے فاتح

Reading Time: < 1 minute

سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے اتوار کو پیرس میں سرخ مٹی کے کورٹ پر ایک بار پھر وہی کارنامہ انجام دیا جو وہ گذشتہ 13 برسوں میں نو بار فرینچ اوپن میں انجام دے چکے تھے۔

اتوار کو اپنے مداحوں کے درمیان وہ ہاتھ میں ریکٹ تھامے کورٹ پر آئے اور سوئٹزرلیند کے سٹین واورنکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ریکارڈ دسویں بار فرینچ اوپن کا سنگلز اپنے نام کیا۔

جیت کے بعد نڈال نے کہا: ‘میں تمام میچز میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کرتا ہوں لیکن یہاں مجھے جیسا محسوس ہوتا ہے اسے بیان کرنا مشکل ہے۔ آپ اس کا موازنہ نہیں کر سکتے ہیں۔’

رافیل پہلے مرد یا خاتون ٹینس کھلاڑی ہیں جنھوں نے فرینچ اوپن گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں دس بار کامیابی حاصل کی ہے۔