انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس کی پوری ٹیم 236 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاکستان نے کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 237 رنز کا ہدف 46 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ میزبان اور اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی انگلینڈ کی ٹیم سے ہوگا۔