ڈوڈہ میں ڈرائیوروں کیلئے ٹریفک بیداری پروگرام منعقد

ڈوڈہ// ضلع پولیس ڈوڈہ کی جانب سے ڈرائیوروں کنڈکٹروں اور عوام کو سڑک حادثات سے نمٹنے کے لئے متواتر ٹریفک بیداری پروگرام کا اہتمام کیاجا رہا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو زیاں ہونے سے بچایا جا سکے۔ڈوڈہ پولیس کی جانب سے ایڈیشنل ایس۔پی ہیڈ کواٹر ڈوڈہ ونے کمار کھلر کی قیادت میں اور اْن کے ہمراہ سب انسپکٹر روشن لال انچارج پوسٹ پْل پریم نگر نے ڈرائیور ، کنڈکٹر اور سواریوں کے ساتھ قومی شاہراہ پْل ڈوڈہ تا پریم نگر تک ٹریفک بیداری مہم کا اہتمام کیا اس دوران ٹریفک قوانین و نظم ضبط کے متعلق تحفظ اور ذمہ داری کے بارے میں ڈرائیوروں اور عوام کو بیدار کیا گیا۔مسافروں کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس۔پی ہیڈ کواٹر ڈوڈہ نے ڈرائیوروں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی چلانے کے دوران تیز رفتار، اورلوڈنگ سے سخت پرہیز کریں اْنہوں نے سواریوں کو بتایا کہ وہ گاڑی چلانے کے دوران ڈرائیور پر کھڑی نگاہ رکھیں اور نشہ کے حالت میں گاڑی بلکل بھی چلانے نہ دیں ونے نے مزید کہا کہ کیبن میں بیٹھے تمام مسافر متحرک رہیں اور ڈرائیور کو نید آنے کی صورت میں گاڑی کو بند کر دیں ونے کمار نے سواریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھیں اور سڑک حادثات کے لئے اپنے فرائض کو نبھائیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرنے اور گاڑی چلاتے وقت گاڑیوں کے درمیان فاصلہ کے متعلق ضروری باتیں بھی بتائی گئی ہیں اور گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کا بلکل بھی استعمال نہ کریں اور موٹر سائکل چلاتے وقت سر پر اپنے تحفظ کے لئے ہلمنٹ ضرور پہناجائے،چار پہیوں والی گاڑی چلاتے وقت سیٹ باندھ کر چلنے، گاڑیوں کی دو رنگوں والی ہارن کو ممنوع اس کے علاوہ موڑ پر گاڑی سے آگے نکلنے کی کوشش نہ کرنے کی تاکید کی گئی ۔اس بیداری پروگرام کے دوران متعدد ایسی گاڑیوں کے چلان بھی کئے گئے جن کو اورلوڈنگ کرتے پایا گیا۔بیداری کیمپ کو ایس۔ایس۔پی ڈوڈہ محمد شبیر کی ہدایات پر منعقد کیا گیا۔