ودھم پور۔ڈوڈہ میں لال سنگھ کی بڑھتی عوامی مقبولیت

اُڑان نیوز
جموں//پارلیمانی حلقہ اودھم پور۔ ڈوڈہ سے کانگریس اُمیدوار چودھری لال سنگھ کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اُنہیں خطہ بھر میں لوگوں کی زبردست عوامی حمایت حاصل ہورہی ہے۔ کئی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات جن کا اپنے اپنے علاقوں میں اثر ہے، نے بھی اُن کی حمایت کا اعلان کرنا شروع کردیاہے۔ سابقہ وزیر ڈاکٹر منوہرلال شرما کے بعد پینتھرز پارٹی لیڈر اور سابقہ وزیر ہرشدیو سنگھ جن کا اودھم پور ضلع کے تین تحصیلوں میں زبردست سیاسی اثر ہے، نے بھی لال سنگھ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ادھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے منگل کے روز چودھری لال سنگھ کی ضمانت منسوخ کرنے کی خاطر جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں آج ہی اس معاملے پر شنوائی ہوگی۔چودھری لال سنگھ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی بدلہ لینے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ چودھری لال سنگھ کی کانگریس میں شمولیت کے بعد سے ہی بی جے پی کے خیمے میں ہلچل مچ گئی ہے۔بتادیں کہ چودھری لال سنگھ ادھم پور پارلیمانی نشست سے کانگریس کے امیدوار ہے۔چودھری لال سنگھ کی کانگریس میں شمولیت کے بعد سے ہی جموں میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے کیونکہ لال سنگھ کو ایک مضبوط اُمیدوار کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔