نئی دہلی// سنٹرل آرمڈ پولیس فورس میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لیے پہلی بار کانسٹیبل (جی ڈی) امتحان ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں لیا جائے گا یہ امتحان 20 فروری سے 7 مارچ 2024 تک ملک بھر کے 128 شہروں میں تقریباً 48 لاکھ امیدواروں کے لیے منعقد کیا جائے گا وزارت داخلہ نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس میں بھرتی کے لیے کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) امتحان یکم جنوری سے ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز میں مقامی نوجوانوں کی شمولیت کو بڑھانے اور علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ کی پہل پر یہ تاریخی فیصلہ لیا گیا ہے۔کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) امتحان کے سوال نامیاب ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں تیار کیے جائیں گے۔ ان میں آسامی، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، کنڑ، تامل، تیلگو، اڑیا، اردو، پنجابی، منی پوری اور کونکنی شامل ہے۔کانسٹیبل (جی ڈی) انتخابی امتحان اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے ذریعے منعقد کیے جانے والے بڑے امتحانات میں سے ایک ہے جو ملک بھر سے لاکھوں نوجوانوں کو راغب کرتا ہے۔ لہذا، وزارت داخلہ اور اسٹاف سلیکشن کمیشن نے ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں امتحان کے انعقاد کو آسان بنانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اسی مناسبت سے ایس ایس سی نے کانسٹیبل (جی ڈی) امتحان 2024 کے انعقاد کے لیے انگریزی اور ہندی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں نوٹیفکیشن شائع کیا ہے۔اس تاریخی فیصلے سے ملک بھر کے لاکھوں نوجوان اپنی مادری زبان/علاقائی زبان میں اس امتحان میں حصہ لے سکیں گے جس سے ان کے انتخاب کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ اس کے نتیجے میں ملک بھر کے امیدواروں میں اس امتحان کی پہنچ بڑھے گی اور سب کو روزگار کے یکساں مواقع بھی ملیں گے۔