جے بی سنگھ
پونچھ//ضلع پونچھ میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی سے معمولات ِ زندگی متاثر ہے ۔انتظامیہ کی طرف سے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انٹرنیٹ سروس بند رکھی گئی ہیں لیکن اس کا اثر عام لوگوں کے معمولات پر پڑا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق راشن جو کہ انگوٹھا لگانے کے بعد بائو میٹرک بنیاد پر ملتا تھا انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے نہیں ملا۔راجیش کھجوریہ نامی صارف نے بتایاکہ وہ راشن کے حصول کے لئے فیئر پرائس شاپ پر گیا مگر وہاں سے اس کو راشن فراہم نہیں ہوا کیونکہ انٹرنیٹ کے بغیر بائیو میٹرک ہونا ناممکن تھا۔ پونچھ سے لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پونچھ گئے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے انٹرنیٹ سروسز فی الفور بحال کریں۔ لوگوں نے یقین دلایا ہے کہ یہاں پر کسی قسم کی امن و امان کا خطرہ نہیں ہے لہذا انٹرنیٹ بند کرنا ان کی سمجھ سے دور ہے۔مختلف اقسام کے آن لائن فارم بھی طلبا نہ بھرسکے۔
پونچھ میںانٹرنیٹ خدمات کی معطلی معمولات ِ زندگی متاثر، ڈپو سے راشن بھی نہیں مل رہا
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/10/Internet_Logo_012_th.jpg)