جے بی سنگھ
پونچھ//ویشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کارکنان نے پونچھ میں پاکستان مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پونچھ کے دھیرہ گلی سیکٹر میں پانچ فوجی جوانوں کی شہادت کو پاکستان کی بزدلانہ اور مذموم حرکت قرار دیا۔ مظاہرین نے پاکستان کے پتلے نذر آتش کئے گئے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے گزارش کی ہے کہ ایسے دہشت گرد پڑوسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے بزدل ملک کے خاتمے کیلئے آرمی تو دور کی بات ہندوستان کا ہر ایک بچہ تیار ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بجرنگ دل کو اجازت دینے کی اپیل کی کہ اس کے کارکن اندر گھس کر پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں۔
پونچھ میں ویشو ہندو پریشد، بجرنگ دل کا احتجاج پاکستان مخالف احتجاج، نعرے بازی اور پتلے نذر آتش
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2023/12/3.jpg)