سری نگر//’کیوریٹور سروے پرائیوٹ لمیٹیڈ‘ نامی کمپنی کی جانب سے دھوکہ دہی کے بعد جن افراد نے سوشل میڈیا سائٹوں پر کمپنی کے گھوٹالے کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا ان میں سے کئی ایک کو اب ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔معلوم ہواہے کہ سابیئر پولیس کشمیر میں خاتون سمیت متعدد افراد نے تحریری طورپر شکایت درج کی ہیں کہ انہیںدھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سابیئر پولیس نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی۔اطلاعات کے مطابق 60کروڑ آن لائن گھوٹالے کے بعد خواتین سمیت متعدد افراد کوڈرایا و دھمکایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے جعلساز کمپنی کے حوالے سے ویڈیو اپ لوڈ یا شیئر کئے ان میں سے کئی ایک کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔سری نگر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اْس نے آن لائن گھوٹالے کا ایک ویڈیو شیئر کیا جس کے بعد انہیں فون پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کی شام پانچ بجے ایک خاتون نے انہیں اور اہل خانہ کو مارنے کی دھمکی دی۔انہوں نے مزید بتایا کہ فون پر دھمکی ملنے کے بعد فوری طورپر پولیس اسٹیشن خانیار میں شکایت درج کی اور بعد ازاں سابیئر پولیس اسٹیشن کو بھی اس حوالے سے تحریری طورپر مطلع کیا۔مذکورہ خاتون نے بتایا کہ سابیئر پولیس کے عہدیداروں نے اس موقع پر کہا کہ متعدد افراد نے اس حوالے سے تحریری طورپر شکایت درج کی ہے۔ان کے مطابق سابیئر پولیس نے دھمکی دینے والوں کے خلاف باضابط طورپر کیس بھی درج کیا ہے۔انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایک طرف کشمیریوں کو ساٹھ کروں روپیہ کا چونالگایا گیا اور دوسری جانب اس پر آواز اٹھانے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ، لہذا ایسے افراد کو جلد ازجلد سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابیئر پولیس نے دھمکیاں دینے والوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے جبکہ دھوکہ دہی میں ملوث کمپنی کے مالک کو تلا ش کرنے کی خاطر ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی جنہیں بیرونی ریاست بھیجنے کی تیاری مکمل کی گئی ہے۔اس سے قبل مدثر عزیز نامی فیس بک ایڈمن نے بھی دعویٰ کیا تھاکہ ساٹھ کروڑ روپیہ گھوٹالے کو طشت از بام کرنے کے بعدکئی افراد نے انہیں فون کئے اوردھمکیاں دیں۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ‘کیوریٹو سروے پرائیویٹ لمیٹڈ’ نامی ایک کمپنی پر لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرکے ان کو 60 کروڑ روپیہ کا چونا