گرجردیش چیرٹیبل ٹرسٹ میں پروقار تقریب منعقد
قبائلی یونی ورسٹی ، ٹرائبل خواتین کالج، سول سروسز کےلئے کوچنگ مراکز، نرسنگ کالج وسکل ڈولپمنٹ اداروں کے قیام اور گوجری زبان کو آئین ِ ہند کے آٹھویں شیڈویل میں شامل کرنے کا عزم
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر ، سابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس اور گجر بکروال قبیلہ کی تعلیمی وسماجی بہتری کے لئے ناقابل ِ فراموش خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر مسعود احمد چودھری کو پہلی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج ِ عقیدت پیش کیاگیا۔ اس سلسلہ میں گجر دیش چیرٹیبل ٹرسٹ جموں میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف طبقہ جات ، شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات، پولیس وسول انتظامیہ کے افسران،افراد خانہ، ٹرسٹی، طلبا اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ سب سے پہلے اُن کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد گجردیش چیرٹیبل ٹرسٹ ہال میں پروگرام حاجی عبدالحمید چودھری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت ِ کلام ِ پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ ٹرسٹ وائس چیئرمین ارشد علی چودھری نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔ جنرل سیکریٹری محمد شریف چوہان اور ایڈووکیٹ ذولقرنین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ ٹرسٹ چیئرمین شاہ محمد چودھری نے شرکاءکو ڈاکٹر مسعود احمد چودھری کے دوران ِ حیات گجردیش چیرٹیبل ٹرسٹ اور انتقال کے بعد حصولیابیوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹرسٹ مرحوم ڈاکٹر مسعود چودھری کے خواب کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے جس میں قبائلی یونی ورسٹی ، قبائلی خواتین کالج، سول سروسز کے لئے کوچنگ مراکز، نرسنگ کالج اور سکل ڈولپمنٹ اداروں کاقیام، گوجری زبان کو آئین ِ ہند کے آٹھویں شیڈیول میں شامل کرانا اور جموں وکشمیر کے قبائل کے آئینی حقوق، سماجی، اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اورلسانی تحفظ کے لئے کام کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر مسود چودھری کی حیات وخدمات پر سیمینار کا اہتمام ، وادی کشمیر اور خطہ پیر پنجال میں بریگیڈئر خدا بخش ہائر اسکینڈری اسکول کی شاخیں قائم کرنا، گوجر بکروال علاقوں میں پرائمری اسکولوں کا قیام کے لئے بھی ٹرسٹ کوشاںہے۔ کلچرل اکیڈمی میں گوجری شعبہ کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر جاوید راہی کی طرف سے ڈاکٹر مسعود احمد چودھری کی حیات وخدمات پر تیار ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔ بریگیڈئر خدا بخش میموریل پبلک ہائر اسکینڈری اسکول کے طلبا نے ڈاکٹر مسعود احمد چودھری کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری اور گرجر دیش چیرٹیبل ٹرسٹ جموں کے قیام کے لئے ڈاکٹر مسعود چودھری کی خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم اور گوجر-بکروال قبائل کی ثقافت، ورثہ اور زبان کے تحفظ میں ڈاکٹر مسعود چودھری کا کردار شاندار ہے۔ انہوں نے مرحوم کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔ موصوفہ نے مسعود چودھری کی زندگی اور خدمات پر شائع ہونے والے ہفتہ وار اُردو اخبار نوائے وقت کا خصوصی نمبر بھی جاری کیا۔ سلام دین بجاڑ ٹرسٹی اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل دور درشن لیاقت علی چوہدری کی لکھی ہوئی ڈاکٹر مسعود اے چوہدری کی کتاب ’حیات و خدمت ‘کا اجرا بھی کیا گیا۔سابقہ وزیر تاج محی الدین، سابقہ ڈی جی ڈاکٹر اشوک کمار بھان،جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن صدر اور سنیئر وکیل وکرم شرما، سابقہ ایم ایل اے اور ڈاکٹر مسعود احمد چودھری نے بھائی جاوید احمد رانا، سابقہ وزیر چودھری ذوالفقار علی، سابقہ ایم ایل اے اور بھاجپا سنیئرلیڈر دویندر سنگھ رانا، سابقہ آئی اے ایس اسلم قریشی، پنجابی افسانہ نگار خالد حسین، ٹرسٹی خلیل احمد پوسوال، ایس ایس پی مبشر لطیفی، بشیر احمد کٹھانہ، ماسٹر مشتاق احمد کٹھانہ نے بھی مرحوم کی زندگی اور حصولیابیوں اور اُن کے ساتھ اپنے تجربات کی روشنی میں تاثرات پیش کئے۔ اس تقریب میں ڈوگرہ صدر سبھا صدر اور سابقہ وزیر گل چین سنگھ چاڑک، سابقہ ریاستی الیکشن کمشنر بی آر شرما، سابقہ ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید، صوبائی کمشنر جموں رومیش کمار، اے ڈی جی پی آلوک کمار، آئی جی پی جموں آنند جین، ریٹائرڈ ڈی آئی جی جے ایل شرما، سابقہ ڈی آئی جی منجو راشد، سابقہ ڈی آئی جی پرمندر سنگھ، سابقہ سنیئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ایس سی گپتا، ڈوگری سنستھا جموں صدر پروفیسر للت منگوترہ، سابقہ آئی اے ایس کے بی جنڈیال، ایس ایس پی اسلم چودھری، ایس پی لیاقت کالس، ڈائریکٹر آئی آئی ایم ڈاکٹر زبیر احمد، پبلک سروس کمیشن رکن زبیر کسانہ، ریٹائرڈ ایس ایس پی غلام سرور چوہان، ایس پی افتخار احمد، پروفیسر ایم کے وقار، اشتیاق احمد بھٹی، ایڈووکیٹ آدتیہ گپتا، ایڈووکیٹ ماجد علی شاہ، حاجی محمد یوسف صدر گجر بکروال کانفرنس، ایڈووکیٹ علیم بیگ، صفیر چودھری، اشرف ہکلا، ممتاز بجاڑ صدرمیونسپل کمیٹی سرنکوٹ ، ایڈووکیٹ جان نثار احمد سہارنپور، چوہدری ذاکر حسین یمنا ہریانہ، چودھری محمد شوکت سرپنچ مینڈھر، محمد صادق کسانہ، طاہر فضل کسانہ، سجاد شاہین، ایڈووکیٹ ازاز ذاکر، ایس ایس پی شبیر چودھری، ریٹائرڈ ایس پی راو¿ف لون،ریٹائرڈ ایس پی غنی چودھری، ریٹائرڈ ایس ایس پی جی ایم اندرابی، ریٹائرڈ سیشن جج شیخ الطاف حسین، عبدالغنی، وریندر سنگھ سونو پی ڈی پی لیڈر، سرپنچ محمد تاج، ریٹائرڈ ڈی ایس پی میر حسین، ایڈووکیٹ نذیر چودھری کے علاوہ حامد حسین چوہدری وائس چیئرمین، حاجی ہاشم علی، حاجی اللہ رحیم، حاجی علی حسین ہکلا سابقہ چیئرپرسن، فاروق عالم ٹیکریہ، محمد حنیف چوہان، بشیر احمد نون، چوہدری سلام دین بجاڑ، سجاد مجید چیچی، انجینئر محمد تاج، انجینئر صادق آزاد، شکیل احمد، فریدہ جاوید، انجینئر غلام رسول، محمد امین، محمد یوسف کھیپر، آصف خلیق پوسوال، افتخار حسین چوہان، نگہت سلطانہ، خرشید السلام، چودھری عرفات مسعود، ڈاکٹر شوکت محمود چودھری، زیشان جاوید رانا، انظار احمد رانا، طارق حسین ابرار، منظور حسین پھامڑہ ، ٹرسٹ یوتھ ونگ صدر ایڈووکیٹ جمیل چودھری اور جنرل سیکریٹری یٰسین چودھری بھی موجود تھے۔
مسعود چودھری کو پہلی برسی خراج پیش
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2023/12/11-1-scaled.jpg)