بھروٹ میں لوگوں کا احتجاج دھرم راج کمپنی پر من مرضی سے کام کرنے کا الزام

نثار خان
تھنہ منڈی//سب ڈویڑن تھنہ منڈی کے بھروٹ کی عوام نے دھرم راج کنسٹرکشن کمپنی و ضلع انتظامیہ کے خلاف سڑک بند کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج کر رہے لوگوں کی شکایت تھی کہ راجوری سرنکوٹ سڑک کی تعمیر اتی ایجنسی دھرم راج اپنی من مرضی سے کام کر رہی ہے ۔کمپنی کے ملازمین سروے کے مطابق کام نہیں کر رہے ،جو نقشہ پاس ہوا ہے کمپنی اُس کے مطابق کام نہیں کر رہی۔بھروٹ کے مقام پر کمپنی زبردستی ٹائیل لگا رہی ہے جبکہ عوام یہاں تارکول بچھانے کے حق میں ہے۔دھول اورمٹی کی وجہ سے دکانداروں کا بہت نقصان ہو رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ کمپنی والے یہاں سے پتھر اور بجری نکال کر دوسری جگہ لے جا رہے ہیں اور ہمارے مکانوں اور زمینوں کا نقصان کر رہے ہیں۔مظاہرین نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی کہ وہ اس حوالے سے دھرم را ج کمپنی کو ہدایت جاری کریں کہ قواعد وضوابط کے تحت کام کیاجائے۔